اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض

0 105

لا ہور پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نعمان اعجان اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ انسٹاگرام کی سٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ 20 ہزار تنخواہ لینے والے کو 60 روپے یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔
نعمان اعجاز نےسٹوری کے آخر میں اس فرق اور غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘واہ کوئی لفظ نہیں۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.