صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا

0 106

کراچی سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق صنم چوہدری نے کچھ برس قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان سے شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
سابق اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات کو شیئر کرتی ہیں، جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2.6 ملین ہیں۔
حال ہی میں صنم چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ایک مداح کی جانب سے سوال کیاگیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گی؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.