29 سالہ ائیرہوسٹس سے تعلقات؛ 17 سالہ فٹبالر نے خبروں پر خاموشی توڑ دی

0 165

اسپین اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر لامین یامل نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپنیش فٹبالر لامین یامل کا کہنا ہے کہ 30 سالہ فاٹی وازکوز محض انکی دوست ہیں، دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی رشتہ یا رومانوی تعلق نہیں ہے۔

لامین یامل کا کہنا تھا کہ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزرانے گئے تھے، خبروں کے ذریعے جن افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایسا کچھ نہیں ہے۔

قبل ازیں اسپینیش فٹبالر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہیں تھی۔

فاٹی وازکوز کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا تھا بلکہ ایک کم عمر کھلاڑی کے ساتھ "نامناسب تعلق” رکھنے کا الزام لگایا جارہا تھا۔

دوسری جانب اسپینیش فٹبالر لامین یامل خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ یورپ کے بعض قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات اخلاقی اور قانونی لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں، چاہے تعلق رضامندی پر ہی مبنی کیوں نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.