سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

0 156

سبی بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور اطراف میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 23 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.