ثناءاللہ زہر ی نے میر دودان زہری کے اغوا کی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی

0 221

قلات (امروز نیوز)مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہر ی نے میر دودان زہری کے اغوا کی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی نواب ثناءاللہ خان زہر ی گزشتہ روز سیشن جج کی معزز عدالت کے رو برو پیش ہوئے جس پر معزز عدالت نے ان کی قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کرلی اس موقع پر نواب ثناءاللہ خان زہری کے وکیل شاہ محمد جتوئی مسلم لیگ لائرز کے سینیئر وکیل محبوب علی محمد حسنی سمیت دیگر وکلا سیاسی و قبائلی رہنماءبھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہر ی نے وکلا اور مسلم لیگ کے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ان کے کیئے گئے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مجھ پر سیاسی اختلافات کی وجہ سے الزامات لگائے گئے ہیں اور میں اپنے دفاع کا حق رکھتا ہوں نواب ثناءاللہ خان زہر ی نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل اور نالائقوں کی حکومت ہیں اس کے خلاف بھر پور جدو جہد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں بھر پور طریقے سے شامل ہو نگے اور اس سلیکٹڈ حکومت کی چھٹی کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ میاں محمد نواز شریف باعزت بری ہو کر اپنے عوام کی بھر پور قیادت کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت کی سختیاں جھیلنے کے لیئے زہنی طور پر تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں میں بہت جلد قلات کا دورہ کرکے پارٹی اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کرونگا مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہر ی سے زہری ہاﺅس قلات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر کامریڈ حاجی عبدالواحد زہری ملک محمد سلیمان زہری جنرل سیکریٹر ملک عبدالحلیم زہری قاری غلام مصطفی نیچاری ملک زکرخان زہری میر ریاض احمد پندرانی مقبول احمد پندرانی احسان اللہ زہری خدارحیم زہری امان اللہ زہری ریاض احمد پندرانی اور دیگر نے بھی ملاقات کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.