حکومت میں ملک چلانے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی قابلیت: چیف جسٹس پاکستان

0 144

(امروز نیوز)
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا ہےکہ اگر کے الیکٹرک پر وفاق کی رٹ نہیں تو مطلب ہے پورے ملک میں حکومت کی رٹ نہیں اس حکومت میں ملک چلانے کی نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی قابلیت ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی میں لوڈشیدنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاور ڈویژن نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پاور ڈویژن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے الیکٹرک سے پیسے لےکر بنائی گئی، کیوں نہ ایسی رپورٹ پر جوائنٹ سیکرٹری کو نوکری سے فارغ کر دیں، ہم نے موجودہ صورتحال پر رپورٹ مانگی تھی انہوں نے مستقبل کا لکھ دیا، مسقبل کو چھوڑ دیں، اب کیا کررہے ہیں اس کا بتایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ کے الیکٹرک والے کراچی شہر کے ساتھ بہت برا کررہے ہیں اور حکومت پاکستان کے الیکٹرک کی کلرک اور منشی بنی ہوئی ہے، کے الیکٹرک نے 2015 سے رقم جمع نہیں کرائی، آپ لوگ ان کے ترلےکررہے ہیں، اگر کے الیکٹرک پر وفاق کی رٹ نہیں تو مطلب ہے پورے ملک میں حکومت کی رٹ نہیں، حکومت میں ملک چلانے کی نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی قابلیت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.