عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے،مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

0 62

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں۔
نجی ٹی وی’’ جیو نیوز ‘‘کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا ہے۔پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق( ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدللہ! اللہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، مسلم لیگ( ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.