نالائق حکومت ایک بار پھر نواز شریف کے کام پر اپنی جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے، مریم اور نگزیب

0 134

اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے برٹش ائیر ویز کی پاکستان میں واپسی پر کہا ہے کہ نالائق حکومت ایک بار پھر نواز شریف کے کام پر اپنی جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بریٹش ائیر ویز نے مسلم لیگ (ن )کی حکومت میں 10 سال بعد آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوںنے کہاکہ تیرہ فروری 2018کو پاکستان میں دو جون 2019کو آپریشن شروع کر نے کا کہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ انشااللہ موجودہ نالائق حکومت کے دور میں جو اچھی خبر آئےگی وہ پاکستان کو نوازشریف کا تحفہ ہو گا،شکریہ نوازشریف ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیراعظم ابھی اور بھی نواز شریف کے تیار منصوبوں کو شروع کرنے میں جھوٹا کریڈٹ لینے کے لئے جان بوجھ کے تاخیر کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کے منصوبوں پر نواز شریف کی مہر ہے اور عوام ا±ن منصوبوں کو پہچانتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق اور جھوٹی حکومت کے دور میں انشااللہ جو منصوبہ شروع ہو گا ا±س پہ نواز شریف کی مہر ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.