بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ متا ثرہ افراد کی تعداد 32483 ہوگئی

0 438

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے3نئے کیسز رپورٹ متا ثرہ افراد کی تعداد 32483ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5اضلاع سے کو روناوائرس کے1198ٹیسٹ کئے گئے جن میں3افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی

جبکہ800فراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے2افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32077ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد46ہے

جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0.25فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے360اموات ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.