بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، مولانا فضل الرحمن

0 39

اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی حملہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستانی قوم متحد ہے ، ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم متحد ہے،ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، حملہ میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.