ڈیرہ مراد جمالی: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

0 112

ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب زہری کیمپ کے مقام پر مہران کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ ڈیرہ مراد جمالی ٹو منجھو شوری روڈ پر پیش آیا، جس میں ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی اصغر علی برڑو اور فرحان علی برڑو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں بابل خان برڑو، فیاض احمد اور عبدالباسط منجھو شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر صدر تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو رکشہ کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.