بلوچستان کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ، صوبائی بجٹ 20 یا 22 جون کو پیش کیا جائے گا

0 108

کوئٹہ بلوچستان کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کی مشاورت سے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ادھر صوبائی بجٹ 2025-26 کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے اور بجٹ 20 یا 22 جون کو بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمات، بنیادی سہولیات اور امن و امان کیلئے خاطرخواہ فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.