اسلام آباد کسٹمز انسداد سمگلنگ سیل نے کروڑوں روپے کی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی

0 125

اسلام آباد (امروزنیوز)اسلام آباد کسٹمز انسداد سمگلنگ سیل نے 26 نمبر چونگی پر کارروائی کے دور ان لگژری گاڑی میں کروڑوں روپے کی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی ۔ ذرائع کے مطابق منشیات سمگلر گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم گاڑی سے 4 سو 80 کلوگرام چرس،10 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی ۔منشیات سے بھری گاڑی پشاور سے اسلام آباد لائی جا رہی تھی،فرار سمگلر کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ کسٹمز کے مطابق کسٹمز نے موٹر وے اور ہائی پر ناکہ بندی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.