حویلی سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

0 104

راولپنڈی حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، رات ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

وزیر امور کشمیر کے دورہ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل واقع ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.