صوبائی حکومت بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو اولیت دے۔ایکشن کمیٹی

0 97

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ آج بھی جاری رہا۔

علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات،جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اخبارات و جرائد کو ہمیشہ نظرانداز کرنیکی پالیسی روا رکھی گئی تھی جس کے باعث بلوچستان کے حقیقی اخبارات و جرائد مالی مشکلات سے دوچار رہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی سے رہی سہی کسربھی نکل جائے گی اور اشاعتی ادارے بندش کا شکار ہوجائیں گے۔صوبائی حکومت بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو اولیت دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.