ال پارٹیز اور اولس خانوزیی کی طرف سے تور غر یونین دفتر میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا
ال پارٹیز اور اولس خانوزیی کی طرف سے تور غر یونین دفتر میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا
جس میں حالیہ خانوزیی اور مسلم باغ کے PCM اور دیگر وسایل پر وزیراعلی بلوچستان کی طرف سے خود ساختہ فیصلے پر تفصیلی مشاورت ہویی !
جس میں CM بلوچستان کے حالیہ فیصلے کو ماورایے قانون اور اہل علاقہ کے کھل عام دوشمنی پر مبنی قرار دیا !
بعد ازیں مشاورت اس بات پر اتفاق ہوی کہ قومی اور اولسی وسایل پر کسی صورت قبضہ نہیں ہونے دینگے !
اور نہ کسی کو اجازت دینگے کہ وہ اس طرح کے غیر معقول فیصلوں سے ہمارے قومی مفادات کو لاوارث سمجھ کر اس سے اپنے لاڈلوں کو نوازے !
ہم اہلیان علاقہ اور اولس کے غمخوار سیاسی جماعتوں کی طرف سے صوبایی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ لوکل اور نان لوکل سطح کے مافیاز سے ہمارے اولسی مفادات لوٹنا بند کیا جایے !
اور نہ ہمارے پر امن اور تہذیب یافتہ معاشرے کے حسن کو مافیاز کے ہاتھوں تبا کریں !
جو ایک طرف حکومت اور قانون کے نام لیکر ہمارے مفادات کو ضبط کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف مختلف مافیاز کے زریعے کمیشن پر

مقامی لوگوں(کرومایٹ مالکان) سے ڈیل کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں
اور حالیہ غیر معقول اور ماورایے قانون فیصلوں کو واپس لیا جایے !
بصورت دیگر ہمارے قانونی مطالبات کو حل نہ کیے گیے تو پرامن احتجاج کے حق رکھتے ہوے سخت گیر احتجاج پر مجبور ہونگے !
جس کی پہلی کھڑی کل 5 بجے برور سموار کویٹہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس ہوگا !
تمام اہل علاقہ اولسی اور سیاسی مشران اور سیاسی کارکنان سے درخواست کیے جاتے ہیں کہ اولسی مفادات کے تحفظ کی خاطر برپور انداز میں شرکت کیے جایے !