وزیراعلیٰ بلوچستان اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی مسترد کریں۔ایکشن کمیٹی

بلوچستان کا پرنٹ میڈیا پہلے ہی مالی مشکلات سے دوچار رہا ہے۔پسند نا پسند کی پالیسیاں صنعت کی تباہی کی ذمہ دار رہی ہیں

0 92

پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ سے پوری اخباری صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ آج 44 ویں روز بھی جاری رہا۔

علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات ۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا پرنٹ میڈیا پہلے ہی مالی مشکلات سے دوچار رہا ہے۔پسند نا پسند کی پالیسیاں بھی صوبے کی واحد صنعت کی تباہی کی ذمہ دار رہی ہیں۔

اب حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ سے پوری اخباری صنعت میں تشویش پائی جاتی ہے

اس سلسلےمیں بارہا حکومت کو تحفظات اور زمینی حقائق سے آگاہ کرچکے ہیں کہ یہ ڈرافٹ صوبے کے حقیقی پریس کی تباہی کاسبب بن سکتاہے۔

شرکاء کا کہنا تھا بلوچستان میں صنعتی زونز نہ ہونے کی وجہ سے پرنٹ میڈیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا کی بقاء کی جنگ سے دستبردار نہیں ہونگے۔اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.