بلاول بھٹو زرداری کا خطے کی صورت حاؒ ل و ایران باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (امروز نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے زرداری ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں ملاقات میں خطے کی صورت حال و باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ برادر ہمسایہ ملک ایران سے پاکستان کے بہترین تجارتی وسفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔