پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا، آج دنیا بھی تعریف کررہی ہے: فیصل کریم کنڈی

0 90

حویلی کہوٹہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حویلی کہوٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیا ہے، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑجواب دیا، آج دنیا پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.