رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی، تیل کا درآمدی بل 97 فیصد بڑھ گیا

0 175

خام تیل کی درآمدات میں 81.15 فیصد جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 144.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، وفاقی ادارہ شماریات
کراچی(امروز ویب ڈیسک)ملک کے تیل کی درآمد کا بل رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 97 فیصد سے بڑھ کر 4.59 ارب ڈالر ہو گیا

جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں 2.32 ارب ڈالر تھا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 93.21 فیصد اور 10.86 فیصد مقدار میں اضافہ ہوا ہے۔خام تیل کی درآمدات میں 81.15 فیصد اضافہ ہوا

جبکہ مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 144.02 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر مالی سال 22 کے دوران مائع پٹرولیم گیس کی درآمد میں 53.95 فیصد اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.