بھارت : فوج میں بھرتی کے نئے نظام کے خلاف مظاہروں میں شدت

0 126

ھارتی فوج میں بھرتی کے نئے نظام کے خلاف مظاہروں میں اس وقت شدت آگئی جب مشرقی ریاست بہار میں مظاہرین نے ایک ریلوے اسٹیشن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔

ہزاروں نوجوانوں نے ٹرین کی بوگیوں پر حملہ کیا، ٹائر جلائے اور اسٹیشن پر اہلکاروں کے ساتھ ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔

بہار میں امن و امان کی نگرانی کرنے والے ایک سینئر پولیس اہلکار سنجے سنگھ نے بتایا کہ کم از کم 12 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا اور لگ بھگ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سنجے سنگھ نے بتایا ’تقریباً 2 ہزار سے ڈھائی ہزار لوگ مسوڑھی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فورسز پر حملہ کیا‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.