احتجاجی تحریک میں تیزی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں  گے،ایکشن کمیٹی

حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں پر پوری صنعت تشویش کا شکار ہے

0 159

بلوچستان کے اخبارات و جرائد سمیت پوری صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

کوئٹہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 47 ویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اخبارات و جرائد سمیت پوری صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں پر پوری صنعت تشویش کا شکار ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبے کی واحد صنعت سے ہزاروں لوگ وابستہ ہیں ایسے منفی اقدامات سے جہاں شفافیت ختم وہیں مستند ذرائع ابلاغ بھی بندش کا شکار ہو جائیں گے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سازشیں پرنٹ میڈیا کی بقاء کیلئے جدوجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتیں۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ جدوجہد کو مزید تیز احتجاجی تحریک میں تیزی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں  گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.