عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کی حاوی سے تعلق کی افواہیں

0 101

کراچی گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصا ریڈ اِٹ پر یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میرب بعد میں بھی حاوی کے کانسرٹ میں شریک ہوئیں، جبکہ عاصم اظہر نے حاوی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا اور یہ حاوی اور میرب کی بڑھتی ہوئی قربت ہی تھی جو عاصم سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بنی جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ منگنی بھی میرب نے ہی ختم کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.