کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

0 73

کوہاٹ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.