24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 599 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، قومی ادارہ صحت

0 139

اسلام آباد قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 599 کی رپورٹ مثبت آئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد رہی،قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح حیدرآباد میں ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 36.84 فیصد تک جا پہنچی جبکہ لاہور میں 5.86 فیصد، گلگت میں کیسز کی شرح 4.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پشاورمیں کیسز کی شرح 2.84 فیصد ،کراچی میں2.87 فیصد ،مردان میں 3.33 فیصد ،اسلام آباد میں 1.88 فیصد،نوشہرہ میں 5.00 فیصد،فیصل آباد میں 2.07 فیصد، صوابی میں 25.00 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.