بلوچستان میں کورونا کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 32166 ہوگئی

0 224

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان میں کو رونا وائرس کے 11نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 32166ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5 اضلاع سے ۱۱کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32166ہو گئی ہے

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے14افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31731ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد81ہے جن میں سے 7ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے6کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی شرح2.24فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے491ٹیسٹ کئے گئے جن میں11افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ233افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے354اموات ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.