ملک میں آٹے کا بحران حکومت نے ن لیگی رہنما کے گھر آٹے کا ٹرک پہنچا دیا

0 148

امروز نیوز :

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کو آٹا بحران پر تنقید کرنے پر حکومت نے آٹے کا پورا ٹرک ان کے گھر پہنچا دیا۔

ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران ہے اور اس بحران پر مسلم لیگ ن سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

محکمہ خوراک پنجاب کے چیئرمین عمر تنویر نے آٹے کے بحران پر تنقید کرنے پر آٹے کا پورا ٹرک ہی ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر پہنچا دیا۔

محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔

اس حوالے سے عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا، محکمہ خوراک کے اہلکار آٹے کے 30، 40 تھیلے گھر کے باہر رکھ کر چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.