اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں، اداکارہ غنیٰ علی
کراچی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنیٰ علی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیرئیر سمیت شادی اور دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اداکاری کیلئے اپنے والدین کو کیسے منایا؟
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کی بغیر اجازت اداکاری شروع کی تھی اور انہیں اس شعبے کو سمجھنے میں 3 سال لگے تھے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین کو اس شعبے میں کوئی کرئیر نظر نہیں آتا تھا اور سچ تو یہ ہےکہ اداکاری میں کوئی کیرئیر نہیں ہے، ایک وقت تک کیلئے ہے جیسے سپورٹس یا دوسری فیلڈ میں ہوتا ہے، ایک ٹائم کے بعد آپ ختم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شوق کی حد تک ٹھیک ہے لیکن میں کسی کو کیرئیر کے طور پر اداکاری کرنے کا مشورہ نہیں دوں گی۔