قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف
قلات (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔انچارج کورونا آٰپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو مشتبہ مریضوں کو تلاش کر کے فوری قرنطینہ کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس سے قبل رواں سال پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔