عوام کی سہو لت کےلئے راولپنڈی میں 16 سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے، غلام سرور خان

0 149

راولپنڈی (امروز نیوز)تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہماری حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔یہ بات غلام سرور خان،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے بروز ہفتہ راولپنڈی کے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مور گاہ اور گورمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول،چکلالہ تھری، راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ دولت علم سے بہرہ مند ہونا ہر کسی کے لئے لازمی ہے۔ غلام سرور خان نے رمضان سستے بازار کے بارے میں بھی بات چیت کی۔انکا کہنا تھا کہ عوام کی سہو لت کےلئے راولپنڈی میں 16 سستے بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.