مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں 51 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔