پاکستان میں آج بدھ 25 جون 2025 کو یو اے ای درہم کا ریٹ

0 1,262

کراچی آج 25 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا اوپن مارکیٹ میں درج ذیل ریٹ درج کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈاٹ کام کے مطابق درہم کی خریداری کا ریٹ 77اعشاریہ 75 روپے جبکہ فروخت کا ریٹ 77اعشاریہ 05 روپے ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کرنسی کا تبادلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی اور مزدورانہ تعلقات قائم ہیں۔

یو اے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے مئی 2025 کے دوران وطن عزیز کو 754اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جس کے باعث وہ اس ماہ میں ترسیلات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پہلا نمبر سعودی عرب کے پاس رہا۔

اس کے علاوہ مالی سال 2024-25 کے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں 28اعشاریہ 8 فیصد نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو تقریباً 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ صرف مئی 2025 میں ترسیلات کی ماہانہ آمد 3اعشاریہ 69 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مجموعی طور پر جولائی تا مئی مالی سال 2025 میں 34اعشاریہ 9 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 27اعشاریہ 1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 28اعشاریہ 8 فیصد زائد ہیں۔

مئی 2025 کے دوران 3اعشاریہ 686 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو اپریل کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ اور مئی 2024 کے مقابلے میں 13اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.