بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد ” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق اپوزیشن حکومت کے خلاف متحرک ہو گئی ہے.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا،
بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناؤں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گفتگو میں بجٹ کو مسترد کرنے اور اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر متفق ہو گئے۔