بلاول بھٹو زرداری کی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ وکلاءجمہوریت اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں سیاسی پارٹیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے پشاور ہائی کورٹ بار کے نئے صدر لطیف آفریدی اور جنرل سیکریٹری عابد علی کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ جمہوریت پسند، لبرل و عوام دوست اتحاد کی کامیابی سے ثابت ہوا ،وکلاءجمہوریت اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں سیاسی پارٹیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم کو سبوتاژ کرنے والے اقدامات کے خلاف مزاحمت کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اٹھاریں ترمیم نے صوبوں کو بااختیار، خیبرپختونخواہ کو شناخت اور جمہوریت کو مضبوط کیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے، وکلاءبرادری اپنے شاندار ماضی کی طرح ملکی دستور اور جمہوریت کی حفاظت میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔