اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

0 30

اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزنے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار اور حکان فدان نے دوطرفہ اور کثیر الطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جس میں حالیہ علاقائی پیشرفتوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکہ اور چین سمیت 4 اہم ممالک کے دورے کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سب سے پہلے آذر بائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔
اسحاق ڈار یو این سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے اور نائب وزیر اعظم جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیزوں میں بھی اس کا ساتھ دیں۔
ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں، ایران کو پس پردہ ہماری بھرپور سیاسی حمایت حاصل تھی تاکہ ایران کو نیچا نہ دکھایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.