روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل تیسرے روز بھی سستا

0 153

کراچی (امروز ویب ڈیسک)ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور امریکی کرنسی مسلسل تیسرے روز سستی ہو گئی اور قیمت میں 172 روپے کی حد بھی گر گئی۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج کے اعلان کے فوری بعد معیشت پر مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔مسلسل تیسرے کاروباری روزکے دورران امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 172 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.