کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی، تمام افراد بحفاظت ریسکیو
کراچی کراچی کے علاقے کھارادر میں گرنے والی رہائشی عمارت سے تمام افراد کر بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پانچویں منزل کے حصے کی چھت گرنے کے بعد پہلی منزل تک کی چھتیں گرتی چلی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے تمام 16 افراد کو سنارکل کی مدد بحفاظت سے نکال لیا۔
متاثرہ عمارت کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹینکی گرنے سے عمارت کا حصہ گرا، عمارت 1997 میں بنی تھی، کچھ عرصہ پہلے رہائشیوں نے عمارت کی مرمت کرائی تھی، چھت گرنے سے مالی نقصانات ہوئے ہیں مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق4 زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور شدید زخمی 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔