سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ملک میں کورونا کیسز 796 ہو گئے

0 118

کوئٹہ (امروز نیوز)
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جبکہ ملک میں مہلک وائرس نے 5 زندگیاں نگل لیں۔

آج ملک میں 166 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پنجاب میں86، سندھ میں 60، گلگت بلتستان میں 16 اور بلوچستان میں 4 نئے کیس سامنے آئے۔

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 796 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں ایک اور مریض صحتیاب ہوا ہے جس کے بعد وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی۔

اس سے قبل کراچی میں 2، اسلام آباد میں بھی 2 جب کہ حیدرآباد میں ایک  مریض صحتیاب ہوچکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مہلک وائرس سے آج مزید دو افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک خاتون خیبرپختونخوا اور دوسرے مریض کا انتقال گلگت بلتستان میں ہوا۔

دو افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.