پاکستان میں مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 30 اور مریضوں کی تعداد2245 ہوگئی

0 140

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 189 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2245تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

اس کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 59 سالہ مریض کا تعلق کراچی سے ہے جسے 19 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والا مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس  آیا تھا جسے دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا بھی سامنا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.