تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔مسلم۔لیگ (ق)
کوئٹہ (امروز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے جن لوگوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ہے، انہیں فوری رہا کرکے تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور ان کے راشن اور دوسری سہولتوں کا بندوبست کیا جائے۔* انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت پُرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کے ساتھ برے برتاؤ پر دکھ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر پورے قصبے کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا اور میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔