دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اہم صحتمند زندگی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

0 143

کوئٹہ (امروز نیوز)
 
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں جو بھی کررہا ہوں عوام کی بھلائی اور حفاظت کی خاطر کر رہا ہوں، دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اہم صحتمند زندگی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب و دیگر شریک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں لاک ڈائون کی ایس او پیز اور نئی صورتحال میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد سے متعلق غور کیا اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات پر بھی غور کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسپتالوں جہاں کیسززیادہ ہو رہے ہیں ان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حکومت ہے اور ہم عوام کی خاطر کام کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.