آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

0 141

کوئٹہ (امروز نیوز)
چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور ریزلوٹ سپورٹ مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر کی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسی کے امور پر بات چیت کی، افغانستان میں جاری امن اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا موجودہ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال میں ہمیں اپنی کامیابیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، آرمی چیف نے افغان امن کے لیے امریکی کوششوں میں تعاون کے عزم کو دہرایا

Leave A Reply

Your email address will not be published.