کرپشن کے خاتمے کیلیے ہمارے اقدامات کے بین الاقوامی ادارے بھی معترف ہیں‘

0 318

کوئٹہ (امروز نیوز)
لاہور: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور پلڈاٹ جیسے ادارے معترف ہیں۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے لاہور بیورو کا دورہ کیا جہاں انہیں میگا کرپشن کیسز بالخصوص منی لانڈرنگ کے مقدمات و دیگر ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ دی گئی۔

چیئر مین نیب نےتلقین کی کہ بدعنوانی کے مقدمات میں دائر ریفرنسز کی آئین و قانون کی روشنی میں پیروی کی جائے تاکہ معزز عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کو احسن طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ  میگا کرپشن کے تمام مقدمات میں جاری تحقیقات کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور شواہد پر مبنی ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.