کورونا کے حوالے سے 15 دن اہم ہیں، گھروں کو ہی عبادت گاہ بنا لیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

0 112

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ 15 روز بہت اہم ہیں لہذا عوام گھروں میں رہیں اور اسے ہی عبادت گاہ بنا لیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا ہے رمضان کی برکت سے پاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے، آرمی چیف نے رمضان میں سول اداروں سے مل کر تمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا اور اس وقت سے اب تک بھارت نے 850 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت نے جان بوجھ کر ایل او سی پر آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں ، آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا، بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کر کے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.