ڈاکٹر شیرین خان فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کرونا وائرس کے قرنطینہ میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا معروف ماہر امراض سینہ، انسان دوست اور حقیقی مسیحا پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کرونا وائرس کے قرنطینہ میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔۔
یہ ہمارے وہ قومی بہادر ہیرو اور سپوت ہیں جنکو جتنا خراج تحسین پیش کرے، جتنی داد دے کم ہیں۔۔* *یہ بہادر قومی ہیرو خود اور اپنے خاندانوں کی پروا و فکر نہ کرتے ہوئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرونا جیسی وباء سے ہماری جانوں کو بچاتے ہیں ۔۔۔۔ ایسے سپوتوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتا ہوں اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے اس دعا کا طلبگار ہوں کہ ایسے مسیحیوں کو اپنے حفظ وامان رکھے