ایف سی اور رینجرز کو چاروں صوبوں میں اسمگلنگ روکنے کے اختیارات مل گئے

0 136

(امروز نیوز)

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے ادارے 4 مئی سے انسداد اسمگلنگ اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

وزارت قانون اور ایف بی آر کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی اسمگلنگ آرڈیننس پر عملدرآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ایف سی جب کہ پنجاب اور سندھ میں رینجرز کو اسمگلنگ روکنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز بھی اسمگلنگ روکنے کے لئے اقدامات کریں گے، اور تمام قانون ادارے بارڈر کے پانچ کلومیٹر حدود میں اختیارات استعمال کر سکیں گے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.