کراچی میں ہیٹ ویو سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری

0 117

کوئٹہ (امروز نیوز)
کراچی میں ہیٹ ویو سے شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ یہ مختصر دورانیےکی معتدل ہیٹ ویو ہے اور 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل بھی درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہےجب کہ 8 مئی سے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ پر آجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.