کلبھوشن بھارت اورپاکستان

0 124

کوئٹہ (امروز نیوز)
اسلام آباد: پاکستان نے کلبھوشن معاملے پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرپوری طرح عمل کررہا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کلبھوشن معاملے پر بھارتی وکیل ہریش سالوے کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وکیل ہریش سالوے کے 03 مئی کو آن لائن لیکچر میں دیئے گئے بیانات کو نوٹ کیا ہے ، ہریش سالوے نے عالمی عدالت برائے انصاف میں واپس جانے کی تجویز دیتے ہوئے حقائق کے منافی بیانات دیئے، یہ دعوی غلط ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی تعمیل نہیں کی ہے۔ حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنا افسوسناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.