کورونا مزید 36 زندگیاں نگل گیا، 939 اموات، 43 ہزار 966 افراد متاثر

0 261

کوئٹہ (امروز نیوز)

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہزار 966 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 939 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، گلگت بلتستان میں 550، اسلام آباد میں ایک ہزار 34 جبکہ آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.