رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن کا ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0 126

کوئٹہ (امروز نیوز)
لاہور////عیدالفطر کا چاند 23 مئی کو نظر آئے گا یا پھر 24 مئی کو؟ ملکی اداروں کے درمیان ایک با ر پھر بحث چھڑ گئی۔ وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی کو نظر آئے گا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیس روزے پورے ہوں گے۔تفصیل کے مطابق عید کا چاند ایک بار پھر وجہ تنازع بن گیا ہے۔ وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی اس اہم معاملے پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بھی اپنی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو سکتا ہے۔ 23 کے بجائے شوال کا چاند 24 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ یوں ملک بھر میں عیدالفطر 25 مئی کو ہو گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی کو نظر آئے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی عیدالفطر پیر کو منانا چاہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.